QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سول سوسائٹی کی ریلی

4 Aug 2015 22:11

اسلام ٹائمز: ایس پی او کے ڈسٹرکٹ آواز فورم اور احساس والنٹیئرگروپ کے زیراہتمام شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے اور پولیس کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حقنواز پارک سے توپانوالہ چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے سول سوسائٹی نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا اہتمام کیا۔ ایس پی او کے ڈسٹرکٹ آواز فورم اور احساس والنٹیئرگروپ کے زیر اہتمام حق نواز پارک سے توپانوالہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر شعبہ جات کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ابوالمعظم ترابی، عنایت عادل، سید ارشاد حسین شاہ اور دیگر نے کی۔ توپانوالہ چوک پر پہنچ کر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء نے ہماری جان و مال کے تحفظ اور ہماری دھرتی پر قیام امن کیلئے دہشتگردی اور جرائم کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے قربانیاں دیں۔ جو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ورثاء کے حوصلے کی داد دیتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم پولیس کے غازیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور جب تک امن قائم نہیں ہو جاتا اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم اپنی پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ بعد ازاں شہداء کی یادگار پر شمعیں روشن کی گئیں اور پولیس کے غازیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلندکرے۔ ان کے ورثاء کو صبرجمیل عطا فرمائے اور پولیس کے غازیوں و عوام کی حفاظت فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 477961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477961/ڈی-ا-ئی-خان-شہدائے-پولیس-کو-خراج-تحسین-پیش-کرنے-کیلئے-سول-سوسائٹی-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org