QR CodeQR Code

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری دینے کی منظوری دیدی

4 Aug 2015 23:34

اسلام ٹائمز: کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے کمیٹی کے ممبران کو بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ پر بریفنگ دی جب کہ مبینہ انتخاتی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں خامیوں، کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظوری دے دی، جب کہ کمیٹی نے بائیو میٹرک سسٹم پر الیکشن کمیشن سے حتمی رائے بھی مانگ لی ہے۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے کمیٹی کے ممبران کو بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ پر بریفنگ دی جب کہ مبینہ انتخاتی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں خامیوں، کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری دیتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم پر حتمی رائے مانگ لی ہے جب کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کل نئے قانون کے مسودے کی شق وار منظوری شروع کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 477992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477992/انتخابی-اصلاحات-کمیٹی-نے-الیکشن-کمیشن-کو-مالی-خود-مختاری-دینے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org