QR CodeQR Code

پارٹی سے سفارش کروں گا کہ پارلیمنٹ میں نہ جایا جائے، عمران خان

5 Aug 2015 02:02

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت آج استعفے قبول کرے، کل سے انتخابی مہم چلائیں گے اور الیکشن لڑ کر بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی اانتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے فیصلوں کو کھلے عام چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور اب کوئی بھی میڈیا میں جاکر پارٹی کےخلاف بولا تو نکال دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی سے سفارش کریں گے کہ ہمیں ایوان میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران خان نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج استعفے قبول کرے، کل سے انتخابی مہم چلائیں گے اور الیکشن لڑ کر بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی اانتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور تسنیم نورانی پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ختم ہوتے ہی ممبرشپ مہم شروع کریں گے جبکہ تحریک انصاف میں کوئی قبضہ گروپ موجود نہیں ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں ان کا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں دھڑےبندی ہوتی ہے، قبضہ گروپ کی باتیں کرنے والے عہدے چاہتے ہیں، پارٹی میں الیکشن ہوں گے، جو چاہتا ہے الیکشن لڑکر آگے آئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پارٹی آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد صدر کے عہدے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ پارٹی براہ راست لوگوں کو منتخب کرائے گی۔


خبر کا کوڈ: 478003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478003/پارٹی-سے-سفارش-کروں-گا-کہ-پارلیمنٹ-میں-نہ-جایا-جائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org