QR CodeQR Code

پاک چین راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا، میاں محمد نواز شریف

5 Aug 2015 12:31

اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان نے وزیراعظم کو ترقیاتی عمل اور امن و امان کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا۔ بلوچستان کے وسائل کو وہاں کے عوام اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ صوبے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرینگے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کی ترقی اور صوبے کے امن و امان سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے وزیراعظم کو ترقیاتی عمل اور امن و امان کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان ملک کا سب سے اہم صوبہ ہے، جس کے قیمتی وسائل کو صوبے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لے بروئے کار لایا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی رہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان اور اس کے عوام کو پہنچے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کی ترقی اور امن وامان کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کریگی۔


خبر کا کوڈ: 478018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478018/پاک-چین-راہداری-کا-سب-سے-زیادہ-فائدہ-بلوچستان-کو-پہنچے-گا-میاں-محمد-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org