QR CodeQR Code

کوہستان میں 2 خواتین سمیت 5 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے

5 Aug 2015 22:53

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق دبیر بالا کے علاقے کرگاہ میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے بعد پہاڑوں نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر کوہستان کی وادی دبیر میں 2 خواتین سمیت 5 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، جہاں متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دبیر بالا کے علاقے کرگاہ میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے بعد پہاڑوں نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے، طغیانی سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد بہہ گئے اور متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امدادی کاروائی اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں نہ تو گاڑی جا سکتی ہے اور نہ ہی ٹیلیفون کا نیٹ ورک موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 478021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478021/کوہستان-میں-2-خواتین-سمیت-5-افراد-سیلابی-پانی-بہہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org