QR CodeQR Code

وفاقی ایجنسیاں، ایف آئی اے اور نیب سندھ حکومت پر حملہ آور ہیں، قائم علی شاہ کا شکوہ

6 Aug 2015 15:32

اسلام ٹائمز: سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرپشن کے نام پر سندھ حکومت کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، وفاقی ادارے سندھ کو کرپشن کے نام پر ٹارگٹ کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو بھی شکایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ وفاقی ایجنسیاں، ایف آئی اے اور نیب سندھ حکومت پر حملہ آور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ کرپشن کے نام پر سندھ حکومت کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ سندھ میں وفاقی ایجنسیاں، ایف آئی اے اور نیب حملہ آور ہیں، ایف آئی اے بغیر اجازت کے ایم سی سے فائلیں اٹھا کر لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے سندھ کو کرپشن کے نام پر ٹارگٹ کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو بھی شکایت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے۔


خبر کا کوڈ: 478283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478283/وفاقی-ایجنسیاں-ایف-آئی-اے-اور-نیب-سندھ-حکومت-پر-حملہ-آور-ہیں-قائم-علی-شاہ-کا-شکوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org