QR CodeQR Code

شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا، علامہ اظہر حسین نقوی

6 Aug 2015 18:21

اسلام ٹائمز: اجتماع سے خطاب میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما نے کہا کہ آج علامہ شہید عارف حسینی ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی فکر اور پیغام آج بھی زندہ ہے، جس سے ملت پاکستان فیضیاب ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے پورے ملک میں تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع جبکہ مرکزی اجتماع نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی نے ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا اور ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ دیا، آپ جری، بہادر اور نیک سیرت انسان تھے، آپ نے ملک کے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو یکجا کیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ وقت کے حکمرانوں کو بھی للکارا، آج علامہ شہید عارف حسینی ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی فکر اور پیغام آج بھی زندہ ہے، جس سے ملت پاکستان فیضیاب ہو رہی ہے۔ اجتماع سے صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہید کی قومی و ملی خدمات پر روشنی ڈالی بعد ازاں ان کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 478303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478303/شہید-علامہ-عارف-حسین-الحسینی-نے-ظلم-جبر-کے-سامنے-ڈٹ-جانے-کا-درس-دیا-اظہر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org