0
Thursday 6 Aug 2015 18:27

سکھر بیراج میں بھی پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی

سکھر بیراج میں بھی پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ گڈو کے بعد سکھر بیراج میں بھی پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا۔ خیر پور، نوشہرو فیروز اور مورو کے مزید سینکڑوں دیہات زیرآب آگئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سر گرمیاں جاری ہیں، گڈو بیراج کے بعد سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی جہاں پانی کی آمد چھ لاکھ ننانوے ہزار اور اخراج چھ لاکھ پچاس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر پانی کے بہاو میں اضافہ ہو رہا ہے جہا ں پانی کی آمد تین لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو اور اخراج تین لاکھ پینسٹھ ہزار چھ سو تیراسی کیوسک ہوگیا۔ خیرپور، نوشہرو فیروز اور مورو میں کچے کے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب گئے۔ جہاں ہزاروں بے یار و مدگار متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں، دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 478305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش