0
Thursday 6 Aug 2015 19:45

کراچی میں نیب کی کارروائی، لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کا ڈائریکٹر فرید یوسفانی گرفتار

کراچی میں نیب کی کارروائی، لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کا ڈائریکٹر فرید یوسفانی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چائنا کٹنگ کے الزام میں لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی کو چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا، جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی قبضے کرکے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ فرید احمد یوسفانی بلڈرز اور قبضہ مافیا کو غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے، جبکہ گرفتار ملزم نے کئی سابق ایڈمنسٹریٹرز، کے ڈی اے اور ریونیو افسران کے غیر قانونی قبضے میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے، اور قبضوں کی فروخت کے ذریعے حاصل پیسے سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ کرپشن اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے نیب کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران ایکسپریس وے پروجیکٹ میں کرپشن کرنے والے چار ملزمان، سابق ڈی جی حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی غلام محمد قائم خانی، بے نظیر لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے ڈائریکٹر غلام محی الدین، اینٹی کرپشن کے ڈپٹی سیکریٹری اعجاز علی پٹھان سمیت متعدد افسران کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 478320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش