QR CodeQR Code

اسلام کے نفاذ کے لیے تمام مسالک کے علما متحد ہو جائیں، مفتی شاہد مسعود

7 Aug 2015 00:15

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو ٓآئی کے ڈویژنل کوارڈینیٹرر کا کہنا تھا کہ لاقانونیت اور مہنگائی نے 18 کروڑ عوام کا سکون برباد کیا ہوا ہے، مگر حکمران خوش بھی ہیں اور پرسکون بھی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سرگودہا کے ڈویژنل کوارڈینیٹرر مولانا مفتی شاہد مسعود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی و معاشی انصاف کی عدم فراہمی، عدم تحفظ، لاقانونیت اور مہنگائی نے 18 کروڑ عوام کا سکون برباد کیا ہوا ہے، مگر حکمران خوش بھی ہیں اور پرسکون بھی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کو اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسلام کے نام پر بنائی گئی مملکت پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کیلئے آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ واحد مذہبی جماعت ہے جو ایوانوں میں موجود رہ کر لادینی قوتوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 478345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478345/اسلام-کے-نفاذ-لیے-تمام-مسالک-علما-متحد-ہو-جائیں-مفتی-شاہد-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org