0
Friday 7 Aug 2015 15:01

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف 3 جماعتوں کی مشترکہ قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف 3 جماعتوں کی مشترکہ قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پیش کردہ مشترکہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ارکان نے شدید احتجاج کیا اور زبردست نعرے بازی کی، تاہم اسمبلی میں شور شرابے اور نعروں کی گونج کے باوجود ایوان نے الطاف حسین کےخلاف لائی گئی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ملک میں بیرونی مداخلت کے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتا ہے، اور ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے مطابے کو بھی مسترد کرتا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت کے بیان پر الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 478402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش