0
Friday 7 Aug 2015 15:08

ایم کیو ایم نے بھی آصف زرداری اور عمران خان کیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی

ایم کیو ایم نے بھی آصف زرداری اور عمران خان کیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد کے جواب میں ایم کیو ایم نے بھی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد نے آصف علی زرداری اور عمران خان کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کے اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کرکے قومی اداروں کی تضحیک کی تھی، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم اراکین قرار داد کے ساتھ اخباری تراشے اور دیگر مواد بھی سندھ اسمبلی میں جمع کرائیں گے۔ قرارداد میں عمران خان کے فوج کے خلاف بھی بیانات جمع کرائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا کے وفاقی حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 478405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش