QR CodeQR Code

ملاعمر کا انتقال پاکستانی سرزمین پر ہوا اور نہ ہی تدفین، خواجہ آصف

7 Aug 2015 15:29

اسلام ٹائمز: اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے مفاہمتی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا عمر کا انتقال پاکستانی سزمین پر نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی تدفین یہاں ہوئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ملا عمر کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ ان کا انتقال پاکستان میں ہوا اور نہ ہی تدفین یہاں ہوئی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے مفاہمتی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان میں لیڈرشپ کا جھگڑا ان کا آپس کا معاملہ ہے تاہم ہم طالبان کے جھگڑے میں اس وقت نہیں پڑ رہے اور چاہتے ہیں کہ وہ قیادت کا مسئلہ حل کر کے مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔


خبر کا کوڈ: 478407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478407/ملاعمر-کا-انتقال-پاکستانی-سرزمین-پر-ہوا-اور-نہ-ہی-تدفین-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org