QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، 8 روزہ انسداد پولیو مہم آج ساتویں روز بھی جاری

7 Aug 2015 21:56

اسلام ٹائمز: مہم کے دوران 5729 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے انجیکشن جبکہ 17019 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم پاک آرمی کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں 8 روزہ انسداد پولیو مہم آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز آفریدی کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں 8 روزہ انسدا پولیوکا خصوصی مہم آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران 5729 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے انجیکشن جبکہ 17019 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم پاک آرمی کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے.


خبر کا کوڈ: 478448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478448/خیبر-ایجنسی-8-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-ا-ج-ساتویں-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org