QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں کا قیام جمہوریت یا پارلیمنٹ پر وار نہیں ہے، خورشید شاہ

7 Aug 2015 21:49

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، انکی کارروائیوں سے نفرتیں بڑھیں گے، الطاف حسین کے بیانات سے ہر پاکستانی کو تکلیف ہوئی ہوگی، ایم کیو ایم کے بھارت کو خط لکھنے پر افسوس ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، ان کی کارروائیوں سے نفرتیں بڑھیں گی۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، ان کی کارروائیوں سے نفرتیں بڑھیں گے، جبکہ کرپشن پرویز مشرف کے دور میں پروان چڑھی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیانات سے ہر پاکستانی کو تکلیف ہوئی ہوگی، اور ایم کیو ایم کے بھارت کو خط لکھنے پر افسوس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو جوش اور ناسمجھی کے بجائے، سمجھداری کی سیاست کرنی چاہیے، اور عمران خان کو عوامی معاملات پر سیاست کرنی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف کہا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں گرم ماحول کو مل کر ٹھنڈا کیا، کیونکہ میں ایک دوسرے کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے خلاف ہوں، جبکہ فوجی عدالتوں کا قیام جمہوریت یا پارلیمنٹ پر وار نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 478450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478450/فوجی-عدالتوں-کا-قیام-جمہوریت-یا-پارلیمنٹ-پر-وار-نہیں-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org