QR CodeQR Code

شہید حسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ رمضان توقیر

8 Aug 2015 00:13

اسلام ٹائمز: کوٹلی امام حسین (ع)، ڈی آئی خان میں شہید قائد کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے شہید قائد کا کردار ناقابل فراموش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی عظیم انسان تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں قرآن خوانی کی گئی اور شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی گئی۔ برسی کی تقریب میں طلباء نے شہید کی خدمات کے حوالے سے ترانے پیش کئے۔ اپنے خطاب میں علامہ محمد رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ شہید حسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ شہید قائد کی خدمات کے سبب آج ملت تشیع نے پاکستان میں عظیم مقام حاصل کر لیا ہے۔ تقریب میں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 478467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478467/شہید-حسینی-ا-ج-بھی-ہمارے-دلوں-میں-زندہ-ہیں-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org