QR CodeQR Code

عوام نے کارکردگی اور خدمات کے عوض ووٹ دینا چھوڑ دیا ہے، مہدی شاہ

8 Aug 2015 00:04

اسلام ٹائمز: سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ووٹ کام اور کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھ کر دیتے تو شگر کو ضلع بنانے پر شگرکے عوام نون لیگ کو ووٹ دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے کارکردگی اور خدمات کے عوض ووٹ دینا چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں اسکردو کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی امیدوار کو اسکی کارکردگی یا اجتماعی کام کے عوض ووٹ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کام اور کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھ کر دیتے تو شگر کو ضلع بنانے پر شگرکے عوام نون لیگ کو ووٹ دیتے، کھرمنگ میں لوگوں نے اقبال حسن کو ووٹ نہیں دیا بلکہ آغا فوکر کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چھومک آر سی سی پل کیلئے 28 کروڑ روپے رکھوایا تھا مگر چھومک کے عوام نے مجھے ووٹ نہیں دیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کو نمائندوں کی کارکردگی اورانکے گاوں سے کوئی غرض نہیں۔


خبر کا کوڈ: 478470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478470/عوام-نے-کارکردگی-اور-خدمات-کے-عوض-ووٹ-دینا-چھوڑ-دیا-ہے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org