0
Saturday 8 Aug 2015 01:42

علامہ عارف الحسینی کی 27ویں برسی، ملک بھر سے قافلے آج روانہ ہونگے

علامہ عارف الحسینی کی 27ویں برسی، ملک بھر سے قافلے آج روانہ ہونگے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی ستائیسویں برسی کے سلسلے میں ہونے والی ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے آج ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ کانفرنس کا آغاز 9 اگست بروز اتوار ٹھیک تین بجے سہ پہر ہوگا۔ پروگرام دو نشستوں پر محیط ہے، پہلی نشست آغاز سے نماز مغرب تک جاری رہے گی، جس میں شیعہ سنی علماء کرام خطاب کریں گے، جبکہ دوسری نشست بعد از نماز مغربین سے رات دس بجے تک ہوگی۔ دوسری نشست کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری صدارتی خطاب کریں گے۔ برسی کی اس تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ تقریب کی فول پروف سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وحدت اسکاوٹس کے نوجوان حفاظتی انتظامات پر مامور ہوں گے۔ تنظیم کی انتظامی کمیٹی کی سربراہی مرکزی عہدیداران علامہ اصغر عسکری، ملک اقرار اور نثار فیضی کے سپرد ہے، جو برسی کے جملہ انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 478477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش