0
Saturday 8 Aug 2015 15:06

پیکجز کے باوجود بلوچستان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا، سائرہ افضل تارڑ

پیکجز کے باوجود بلوچستان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا، سائرہ افضل تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے ہیلتھ سائنسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پیکجوں کے باوجود بلوچستان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا۔ مختلف اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو کے گزشتہ کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ 12 ہائی رسک اضلاع میں چار کا تعلق بلوچستان سے ہیں، جہاں پولیو ٹیمز کو کام کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ہم نے صوبائی حکومت کی توجہ اسی مسئلے کی طرف مبذول کرائی ہے کہ پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ مہم میں زیادہ سے زیادہ خواتین ورکرز بھی بھرتی کی جائیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر ہوں۔ پولیو کے بعد بچوں میں پائی جانیوالی 9 خطرناک بیماریوں کے تدارک کے لئے بھی ہمیں اپنی کارکردگی بڑھانی ہوگی تاکہ ہم اپنے ان مستقبل کے معماروں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں اور اسی حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ صوبائی حکومت نے 700ملین روپے کی خطیر رقم طبی سہولیات کی بہتری کے لئے مختص کی ہے۔ تاہم پھر بھی دیہی علاقوں میں 6 ہزار کمیونٹی ہیلتھ رضا کار ویکسینیشن کارڈز کی فراہمی پولیو کے قطرے پلانے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے بلوچستان کے دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے نیشنل ہیومنائزیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 9217 ملین روپے کا PC-1 تیار کیا ہے۔ جس کے تحت وفاقی اور صوبائی ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صوبے کے چار اضلاع میں عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا عمل جلد شروع کرے گی۔ جس سے 244810 غریب اور نادرا خاندانوں کو بہتر طبی سہولیات میسر ہونگی۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تاہم وفاقی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ اس سے قبل وزیر مملکت کو صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پولیو مہم اور دیگر اہم امور پر صوبائی سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں صوبائی وزیر صحت رحمت اللہ بلوچ اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ آخر میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے ویڈیو لنک سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔
خبر کا کوڈ : 478552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش