QR CodeQR Code

داعش عالمی سامراج کا پروردہ گروہ ہے، مدثر عباس

9 Aug 2015 17:41

اسلام ٹائمز: لاہور میں ایک تشست سے خطاب میں آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت دنیا میں موجود سب سے زیادہ خبیث اور غیر انسانی سامراجی طاقت ہے اور مسلمان اقوام کو امن و سلامتی کے حصول کیلئے آپس میں متحد ہو کر صیہونیوں کو خطے سے نکال باہر کرنا ہوگا، عالمی سامراج تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ذریعے امریکہ اور اسلامی ممالک میں اسلام کے فروغ کو روکنے کیلئے کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے لاہور میں حالات حاضرہ کی نسشت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش عالمی سامراج کا پروردہ گروہ ہے، اس لئے بڑی طاقتیں خود ہی دہشت گردی کو تقویت دیتی ہیں اور اس کا دائرہ دوسرے ممالک تک پھیلاتی ہیں۔ صیہونی صرف اس صورت میں راضی ہوسکتے ہیں کہ جب ان کے سوا تمام قومیں نیست و نابود ہوجائیں، یہی وجہ ہے کہ وہ انسانوں کا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ مدثر عباس نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت دنیا میں موجود سب سے زیادہ خبیث اور غیر انسانی سامراجی طاقت ہے اور مسلمان اقوام کو امن و سلامتی کے حصول کے لئے آپس میں متحد ہو کر صیہونیوں کو خطے سے نکال باہر کرنا ہوگا، عالمی سامراج تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ذریعے امریکہ اور اسلامی ممالک میں اسلام کے فروغ کو روکنے کیلئے کوشاں ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کے عوام دین مبین اسلام میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک میں لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں جو ان ممالک کے حکمرانوں کے لئے تشویش کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے مغرب سامراج نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش بنایا ہے اور تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، افغانستان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے دہشت گردوں کو اس میں شامل کیا ہے اور اس گروہ کے ذریعے مغربی سامراج بالخصوص صیہونی حکومت اپنے مذموم مقاصد کے درپے ہے جن میں اہم ترین ہدف مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنا اور اسلامی ممالک میں بدامنی پھیلانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 478605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478605/داعش-عالمی-سامراج-کا-پروردہ-گروہ-ہے-مدثر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org