0
Saturday 8 Aug 2015 19:06

جب تک معاشرے میں امن نہیں ہو گا تو ترقی کا عمل تیز نہیں ہو سکتا، ملک رفیق راجوانہ

جب تک معاشرے میں امن نہیں ہو گا تو ترقی کا عمل تیز نہیں ہو سکتا، ملک رفیق راجوانہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ جدید پولیسنگ نظام کو فروغ دیا جائے۔ تھانوں میں سائلین کو عزت و احترام ملنا چاہیئے جب تک معاشرے میں امن نہیں ہو گا تو ترقی کا عمل تیز نہیں ہوسکتا۔ عوام کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیئے۔ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔ جذبہ سے کام کیا جائے تو اس سے کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہائوس میں امن و امان اور ترقیاتی منصو بوں کے حوالے سے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان طارق مسعود یٰسین، کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرم موجود تھے۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ حکومت نے محکمہ پولیس میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی ہیں اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ اب عوام تک اس کے ثمرات پہنچنے چاہیئے۔ لوگوں کو احساس ہو کہ ان کا جان و مال محفوظ ہے اور معاشرے میں ان کو عزت و احترام حاصل ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہی عوام کی خدمت ہو نی چاہیئے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصو بے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں اور ان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ عوام تک زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچنی چاہیئے۔ موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ہمارا تشخص بہتر ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 478618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش