QR CodeQR Code

فلسطین، صیہونی حملے میں شہید ہونے والے 18 ماہ کے بچے کا باپ بھی جاں بحق

8 Aug 2015 23:14

اسلام ٹائمز: حسن داغلاس کی شہادت کے بعد فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کی تجہیز و تکفین کے لئے صیہونی حکام سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے چند روز قبل فلسطینیوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے کے دوران شہید ہونے والے 18 ماہ کے بچے کے والد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں قیام پذیر فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر کے گھر جلا دیئے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 18 ماہ کا معصوم بچہ شہید ہو گیا تھا، جس کی گونج مقامی میڈیا سمیت دنیا بھر میں سنائی دی، جب کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی معصوم بچے کو جلائے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی، جب کہ شدت پسند یہودیوں کے حملے میں بچے کے والد بھی شدید زخمی ہو گئے تھے، جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان نے حسن داغلاس کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، جب کہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کی تجہیز و تکفین کے لئے صیہونی حکام سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 478679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478679/فلسطین-صیہونی-حملے-میں-شہید-ہونے-والے-18-ماہ-کے-بچے-کا-باپ-بھی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org