0
Saturday 8 Aug 2015 23:37

سرگودھا، جائیداد کیلئے چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی اور کزن جاں بحق، باپ سمیت 5 افراد زخمی

سرگودھا، جائیداد کیلئے چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی اور کزن جاں بحق، باپ سمیت 5 افراد زخمی
  اسلام ٹائمز۔ شاہ پور صدر ضلع سرگودہا میں جائیداد کے لئے چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑے بھائی اور کزن کو جاں بحق، جب کہ باپ سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی شہر شاہ پور کے رہائشی محمد ریاض اپنے والد اور کزن کے ہمراہ سیشن کورٹ میں مقدمے کی پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریاض اور اس کا ایک کزن موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ریاض کے باپ سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شاہ پور صدر منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جائداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کرنے والوں میں ریاض کا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے، واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 478686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش