0
Saturday 8 Aug 2015 23:56

دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس 30 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس 30 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کو 61ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جائے گا، یہ فیصلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی اور تاریخی موقف کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 61ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس 30ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے وسیع انتظامات کرلیے ہیں، کانفرنس میں 403 مندوبین اور مبصرین شرکت کریں گے۔ بھارت کی 32 میں سے 27 قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق، جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر اور حل طلب ہے۔
خبر کا کوڈ : 478687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش