0
Sunday 9 Aug 2015 10:16

وفاق نے گرفتار دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی رپورٹ طلب کر لی

وفاق نے گرفتار دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی رپورٹ طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سنگین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گرفتار ملزمان، ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف درج مقدمات اور تفتیش کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے طلب کر لی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام کی توثیق کے بعد وزارت داخلہ ان عدالتوں میں سماعت کیلیے بھیجے جانے والے مقدمات کی اسکروٹنی کا عمل تیزی سے مکمل کرے گی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ مقدمات جلدازجلد بھیجے جائیں تاکہ قانون کے مطابق ان کا جائزہ لے کر منظوری کے بعد فوجی عدالتوں کو بھیجا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ جامع نظام اور پالیسی کے مطابق ان مقدمات کا جائزہ لے گی اور آئندہ ہفتے سے ان مقدمات کی اسکروٹنی کا کام قانون کے مطابق فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت تیز کیا جائے گا اور ہفتے کی بنیاد پر 15 سے 30 مقدمات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اور بتدریج ان مقدمات کو قانون و پالیسی اور منظوری کے بعد متعلقہ عدالتوں کو بھیجا جا سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردی کے انتہائی سنگین نوعیت کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کو قانون کے مطابق ان کو عدالتوں کو بھیجا جائے گا۔

دہشت گردوں کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی درج مقدمات بھی قانون اور پالیسی کے مطابق فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کو جڑ ختم کرنے کیلیے موجودہ قوانین کومذید سخت بنانے کا فیصلہ کیاہے،اس حوالے سے 22ویں آئینی ترمیم لانے کیلیے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جلدشروع کی جائے گی۔

اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آئینی ترمیم کرکے ٹارگٹ کلنگ و دیگر اہم سنگین جرائم کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں کو بھیجیں جائیں اور 21 ویں ترمیم میں کسی شق پر اگر کسی کو تحفظات ہیں تو اس کو بھی مشاورت سے دور کیا جائے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد پارلیمانی جماعتوں سے اس حوالے سے مشاورت کریں گے اور قانونی ماہرین کی رائے سے 22ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مرتب کیا جائے گا اور اتفاق رائے سے یہ ترمیم منظور کرائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 478742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش