0
Sunday 9 Aug 2015 14:20

اداروں سے تصادم نہیں بہتر تعلقات چاہتے ہیں، الطاف حسین

اداروں سے تصادم نہیں بہتر تعلقات چاہتے ہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے، ایم کیو ایم قائم رہے گی، اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی ذمہ داروں سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کہا کہ ہم تمام اداروں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، محاذ آرائی نہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم قائم رہے گی، اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، ہمارے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں قربان کرکے پاکستان بنایا تھا، ہم ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں، کوئی بھی ظلم پاکستان سے رشتہ ختم نہیں کر سکتا۔ متحدہ قائد کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو سازش کے تحت سول سروسز سے نکالا گیا، جبکہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں سندھ میں 10 سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا، جس سے مہاجروں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کئے گئے، مہاجروں پر ملازمتوں کے دروازے بھی بند کئے گئے، جبکہ کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے۔ الطاف حسین نے شکوہ کیا کہ مہاجروں کے قتل عام پر کسی جماعت نے آواز بلند نہیں کی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ تیرہ اور چودہ اگست کو جناح گراؤنڈ میں جشن آزادی کا دو روزہ اجتماع منعقد کیا جائے گا، اور یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 478789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش