QR CodeQR Code

بلوچستان، کالعدم تحریک طالبان کے 3 کمانڈروں سمیت 13 افراد گرفتار

9 Aug 2015 16:20

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنطیم کے گرفتار افراد کی نشاندہی پر دالبندین میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تنطیم کے مزید 7 کارکنوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں قلعہ سیف اللہ، دالبندین، سنجاوی اور ژوب میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے تین اہم کمانڈروں سمیت کالعدم تنظیموں کے 13 کارکنوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر قلعہ سیف اللہ کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں۔ جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ہوٹل پر چھاپہ مار کر تنظیم کے تین اہم کمانڈروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بعدازاں کالعدم تنطیم کے گرفتار افراد کی نشاندہی پر دالبندین میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تنطیم کے مزید 7 کارکنوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 478797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478797/بلوچستان-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-3-کمانڈروں-سمیت-13-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org