0
Sunday 9 Aug 2015 18:34

ملتان ہم سب کا ہے اس کی ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

ملتان ہم سب کا ہے اس کی ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ورکرز نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیگی ورکرز اپنے کردار سے ہی پہچانے جاتے ہیں اور معاشرے میں اپنا اچھا تاثر پیدا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر مسلم لیگی ورکر شیخ عمران ارشد اور دیگر افراد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو عزت دینے سے ہی کامیابی حاصل ہوگی مسلم لیگی ورکروں کو اپنے علاقوں میں ایسے ہی بڑھ چڑھ کر عوامی فلاح و بہبود کے کام کرنے ہوں گے۔ یہ ملتان ہم سب کا ہے اس کی ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب میں بہت سارے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ابھی مزید ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ میں اپنے لوگوں کی خدمت کر کے سرخرو ہوں۔
خبر کا کوڈ : 478843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش