0
Monday 10 Aug 2015 15:38

کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سے کالعدم تحریک طالبان کے مزید اہم کمانڈرز گرفتار

کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سے کالعدم تحریک طالبان کے مزید اہم کمانڈرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور قلعہ سیف اللہ ژوب سے کالعدم تحریک طالبان کے مزید تین کمانڈروں‌ کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ، بم اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کی نشاندہی پر ایف سی اور پولیس کے ہمراہ سمنگلی روڈ کے علاقے کلی اسماعیل میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے انتہائی اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے ٹی ٹی، دیسی ساختہ بم اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ گرفتار دہشتگردی سیٹلائٹ ٹاون، پرنس روڈ، جیل روڈ، ہدہ، کلی اسماعیل سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا جبکہ کوئٹہ شہر میں مزید تخریب کاری کیلئے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ علاوہ ازیں ہفتہ کو قلعہ سیف اللہ سے گرفتار کئے جانے والے کالعدم تحریک طالبان کے تین کمانڈرز نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس کیلئے انکے مزید تین کمانڈر وزیرستان سے قلعہ سیف اللہ اور ژوب پہنچ گئے ہیں۔ یہ تینوں ہوٹل میں ان کمانڈرز کا ہی انتظار کر رہے تھے۔ انکی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ اتوار کے روز قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسئی میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے ایک کمانڈر کو جبکہ ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں چھاپہ مار کر مزید دو کمانڈرز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 478925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش