0
Monday 10 Aug 2015 22:44

پاکستان سے ہمیں جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں، افغان صدر کا الزام

پاکستان سے ہمیں جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں، افغان صدر کا الزام
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں ہونے والے حالیہ حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک سے ہمیں جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کار میں سوار خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کابل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پرزوردار دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 16 زخمی ہو گئے، جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر امریکی اتحادی فورسز کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے میں مارے جانے والے غیر ملکی ہیں۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کے دوران کابل میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی حالیہ لہر کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کی امید تھی لیکن پاکستان سے ہمیں جنگ کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جب کہ چند روز کے دوران ہونے والے خودکش حملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں خودکش بمبار اور حملوں میں ملوث فیکٹریاں اب بھی اتنی ہی سرگرم ہیں جتنی پہلے ہوا کرتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 479083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش