0
Tuesday 11 Aug 2015 09:32

افغان طالبان کے باہمی اختلافات کے باعث مفاہمتی عمل میں چند ماہ التوا کا خدشہ

افغان طالبان کے باہمی اختلافات کے باعث مفاہمتی عمل میں چند ماہ التوا کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ ملا عمر کے انتقال اور اس کے بعد طالبان کی صفوں میں پیدا ہونے والے اختلافات سے پاکستان اور چین کی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں ہونیوالے افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات آئندہ کچھ ماہ تک زیر التواء رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، اس دوران افغان حکام کی جانب سے کچھ تلخ بیانات بھی سامنے آئے ہیں، تاہم پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بڑی دانش مندی سے کام لیتے ہوئے اپنی مصالحتی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مذاکرات کی دوبارہ شروعات میں ابھی کچھ ماہ لگیں گے۔ بعض طالبان رہنماء ملا اختر منصور کے طالبان کے نئے امیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش نہیں، تاہم لگتا یوں ہے کہ ایسے رہنماؤں کی تعداد زیادہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 479122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش