QR CodeQR Code

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج کھل گئے

11 Aug 2015 11:06

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں تین اگست کو ختم ہونا تھیں تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے سات دن کی توسیع کر دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج سےکھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں تین اگست کو ختم ہونا تھیں تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے سات دن کی توسیع کر دی۔ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کی جانب سے اس اقدام کے خلاف مزاحمت کی گئی اور تین اگست کو ہی اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا لیکن حکومت کی جانب سے سخت کارروائی اور گرفتاریوں کے احکامات کے بعد حکومتی فیصلہ تسلیم کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 479136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479136/گرمیوں-کی-چھٹیاں-ختم-کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-تعلیمی-ادارے-ا-ج-کھل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org