0
Tuesday 11 Aug 2015 11:13

سیاستدان اخلاقیات بھول گئے، علماء سیاست کر رہے ہیں، ہارون الرشید

سیاستدان اخلاقیات بھول گئے، علماء سیاست کر رہے ہیں، ہارون الرشید
اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار اور روزنامہ دنیا کے کالم نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ قصور اسکینڈل کا ذمہ دار ہمارا معاشرہ ہے، سیاست دانوں نے اخلاقیات کو بھلا دیا ہے۔ علماء سیاست کر رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں میزبان کامران شاہد سے گفتگو میں ہارون الرشید نے کہا کہ پولیس کو وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے، سول سروس اور پولیس کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی جانی چاہیے، انصاف کی فراہمی حکمرانوں کی ترجیح نہیں۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ جس معاشرے میں سزا اور جزا کا تصور مٹ چلے وہاں جرائم بڑھتے ہیں، رینجرز کسی کو حراست میں لے کر متعلقین کو مطلع کریں تو اچھی روایت قائم ہوگی۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف شعبدہ بازی ترک کرکے کچھ تعمیری کام کرے، پولیس کی اصلاح ضروری ہے، مگر ہر معاملے میں پولیس ہی کو تنقید کا نشانہ بنانا اچھی بات نہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلمان مجاہد نے کہا کہ قصور میں انسانیت کی تذلیل ہوئی، یہ کیس فوجی عدالت بھیجا جائے، ہمارے جاں بحق کارکنوں کی تعداد اب 41 ہوچکی ہے، کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی اب تک نہیں بنائی گئی۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ قصور اسکینڈل سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، بچوں سے زیادتی کے واقعات پولیس کے سسٹم کی ناکامی ظاہر کرتے ہیں، چیف جسٹس کو اس معاملے میں از خود نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 479141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش