0
Tuesday 11 Aug 2015 22:42

مسلح افواج کا ملکی سالمیت کو لاحق خطرات کا موثر جواب دینے کا عزم

مسلح افواج کا ملکی سالمیت کو لاحق خطرات کا موثر جواب دینے کا عزم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جنرل راشد محمود کے زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف ایئر مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر بھی بات کی۔ مسلح افواج کے سربراہان نے ملکی سالمیت کو ممکنہ کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کے عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/292910#sthash.kfk80XG2.dpuf
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جنرل راشد محمود کے زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف ایئر مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر بھی بات کی۔ مسلح افواج کے سربراہان نے ملکی سالمیت کو ممکنہ کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کے عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 479247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش