?>?> اوباما کے تبدیلی کے نعرے صرف باتوں کی حد تک ہیں: نوام چامسکی - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 12 May 2009 16:24

اوباما کے تبدیلی کے نعرے صرف باتوں کی حد تک ہیں: نوام چامسکی

اوباما کے تبدیلی کے نعرے صرف باتوں کی حد تک ہیں: نوام چامسکی
معروف امریکی سیاسی ماہر اور مصنف نوام چامسکی نے کہا ہے کہ باراک اوباما نے جو سیاسی پالیسی اختیار کی ہے وہ بنیادی طور پر سابقہ امریکی صدر جارج بش کی پالیسی جیسی ہے۔ انہوں نے کہا: "اپنی انتخاباتی مہم میں باراک اوباما کے تبدیلی کے نعرے صرف باتوں کی حد تک تھے"۔ وہ رشیا ٹوڈے ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا: "ایرانیوں کو نئے سال پر مبارکباد دینے پر اوباما کی تعریف کی گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ انکے پیغام کا انداز منفردانہ تھا اور اس سے بھی دلچسپ یہ کہ کسی نے اس پیغام کو تجزیہ و تحلیل نہیں کیا۔ اس پیغام کا اصلی نکتہ یہ تھا کہ ہم آپ [ایرانیوں] کو اپنی مہذب دنیا میں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی پڑیں گی اور ایٹمی ہتھیار بنانے کا اپنا پروگرام بند کرنا پڑے گا۔ اگر ہم ان جملوں پر توجہ دیں تو یہ جان جائیں گے کہ ایک سپر پاور جو دنیا کے جنگ طلبوں اور قبضہ گروپ کے افراد کی سربراہ ہے، ایران کو کہتی ہے کہ وہ مسلح سرگرمیاں اور لاقانونیت کو ترک کر دے"۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے ایرانی قوم کو اس انداز میں مخاطب قرار دینا امریکہ کی سرمایہ دارانہ اور جاہ طلبانہ ذھنیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 4793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش