0
Wednesday 12 Aug 2015 10:38

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں کیلر، باغ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر گزشتہ روز بھی بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 479313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش