0
Wednesday 12 Aug 2015 11:34

بونیر، مخالف گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بونیر، مخالف گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق، جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شانگلہ سے بونیر جانیوالی گاڑی پر گل بانڈی کے مقام پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں رشتہ کا تنازع چل رہا تھا۔ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 4 افراد کو ڈگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 479327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش