QR CodeQR Code

یوم آزادی پہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی سوات کا نائب امیر ساتھیوں سمیت گرفتار

12 Aug 2015 12:08

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی اور حیدر آباد میں ایک ساتھ آپریشن کرتے ہوئے تحریک طالبان سوات کے نائب امیر بخت زمان اور انکے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں نے 14 اگست کو دہشت گردی کی کارروائی کیلئے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تیار کر رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی اور حیدر آباد میں ایک ساتھ آپریشن کرتے ہوئے تحریک طالبان سوات کے نائب امیر بخت زمان اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد بخت زمان اپنے گروہ کے ساتھ 14 اگست کو دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کیلئے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تیار کر رکھا تھا۔ تفتیش کے دوران دہشت گردوں نے گاڑی کراچی سے حاصل کرنے کا اعتراف بھی کیا، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ تحریک کا سربراہ افغانستان گیا ہوا تھا۔ جہاں سے اس نے خود کش حملہ آور کو ساتھ لے کر آنا تھا، اور کارروائی کے لیے خود کش حملہ آور کا انتظار تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے معلومات ملنے کے بعد گروہ کی کئی ہفتہ تک نگرانی کی گئی اور 9 اگست کو معلومات مصدقہ ثابت ہونے پر آپریشن کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 479333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479333/یوم-ا-زادی-پہ-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-ٹی-پی-سوات-نائب-امیر-ساتھیوں-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org