QR CodeQR Code

کشمیر کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے، ایاز صادق

12 Aug 2015 12:27

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ ممالک کی اسپیکرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا یا نہ کرنے کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے لیکن اگر بھارت نے شرکت نہ بھی کی تو کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کی اسپیکرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا یا نہ کرنے کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے لیکن اگر بھارت نے شرکت نہ بھی کی تو کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا دور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق ہو۔ دریں اثناء اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے اراکین استعفے لیکر آتے ہیں تو قانونی تقاضے پورے کروں گا اور ان سے فرداً فرداً تصدیق کروں گا کہ وہ استعفے کسی کے دباؤ میں آکر تو نہیں دے رہے، اگر وہ کہیں گے کہ وہ دباؤ کا شکار نہیں تو میں استعفے قبول کر لوں گا۔


خبر کا کوڈ: 479342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479342/کشمیر-کا-فیصلہ-وہاں-کی-عوام-خواہش-کے-مطابق-ہونا-چاہیے-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org