0
Wednesday 12 Aug 2015 18:30

ایران اور عالمی ایٹمی طاقتوں کے معاہدے کے بعد اب امریکہ پھنس چکا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

ایران اور عالمی ایٹمی طاقتوں کے معاہدے کے بعد اب امریکہ پھنس چکا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ ایران نے اپنی استقامت اور محنت سے دنیا کی ایٹمی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور کیا ہے، ایران کے ساتھ ایٹمی طاقتوں کا معاہدہ بہت سے قوتوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد اب امریکہ بھی پھنس چکا ہے، اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو بھاری جرمانہ اور اسرائیل کی نابودی کا خطرہ ہے اور دوسری طرف کانگریس اس معاہدے کی منظوری کے لیے رُکاوٹ بنی ہوئی ہے، اس سارے معاملے میں ایران نہایت ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کے مذاکرات مدبر اور سمجھدار ہیں، دوسری طرف ایٹمی معاہدہ کے بعد سے ایران کے دنیا بھر کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، میں ان مذاکرات کو ایران اور اُن کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای (سید علی خامنہ ای) کی کامیابی سمجھتا ہوں، ایران کے مضبوط ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 479452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش