QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ نے اسمبلیوں سے استعفے دیدیئے

12 Aug 2015 22:43

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 24 اراکین ہیں ان میں 19 اراکین براہ راست منتخب، 4 خواتین مخصوص نشستوں اور ایک اقلیتی نشست پر اراکین اسمبلی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی سے استعفی دے دیئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری رینجرز آپریشن میں مبینہ طور پر متحدہ کو نشانہ بنائے جانے پر بطور احتجاج سندھ اور قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینیٹ سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 24 اراکین ہیں ان میں 19 اراکین براہ راست منتخب، 4 خواتین مخصوص نشستوں اور ایک اقلیتی نشست پر اراکین اسمبلی ہیں، سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 8 اراکین ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 51 اراکین ہیں۔ واضح رہے کہ وفاق میں حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق بھی مسلم لیگ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سینیٹ میں چیئرمین کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما رضا ربانی ادا کر رہے ہیں اسی طرح سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے اور اسپیکر آغا سراج درانی کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 479501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479501/متحدہ-قومی-موومنٹ-نے-اسمبلیوں-سے-استعفے-دیدیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org