QR CodeQR Code

اسحاق ڈار کا فاروق ستار کو فون

13 Aug 2015 08:47

اسلام ٹائمز: وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور حکومت چاہتی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پارلیمانی کردار ادا کرتی رہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیوایم کی جانب سے استعفوں کے بعد حکومتی سطح پر پہلی بار متحدہ سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر فاروق ستار کو فون کرکے استعفے واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے ایم کیوایم رہنما سے اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست کی جب کہ وزیر خزانہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور حکومت چاہتی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پارلیمانی کردار ادا کرتی رہے جب کہ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ارکان کے استعفوں کی واپسی کا اختیار ان کے پاس نہیں بلکہ الطاف حسین کے پاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 479537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479537/اسحاق-ڈار-کا-فاروق-ستار-کو-فون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org