QR CodeQR Code

اسلام آباد ایئرپورٹ سے 50 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ گرفتار

13 Aug 2015 09:21

اسلام ٹائمز: کاشف ڈیوڈ آپریشن کے دوران گرفتاری کے ڈر سے دبئی فرار ہوگیا تھا، ملزم پچاس سے زائد افراد کے قتل کی واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، کاشف ڈیوڈ اجمل پہاڑی اور سابق متحدہ رہنما حماد صدیقی کا قریبی ساتھی ہے، جسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروں کے اہل کاروں نے گرفتار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پچاس افراد کے قتل میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتار کرلیا، ملزم ایم کیو ایم کے سابق رہنما حماد صدیقی اور اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی ہے۔ تفصلات کے مطابق حساس اداروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کو گرفتار کرلیا، کاشف ڈیوڈ آپریشن کے دوران گرفتاری کے ڈر سے دبئی فرار ہوگیا تھا، ملزم پچاس سے زائد افراد کے قتل کی واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اطلاعات کے مطابق کاشف عرف ڈیوڈ اجمل پہاڑی اور سابق متحدہ رہنما حماد صدیقی کا قریبی ساتھی ہے، جسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروں کے اہل کاروں نے گرفتار کیا۔ خوف کی علامت سمجھا جانے والا اور کئی ٹارگٹ کلنگ کے گروپس چلانے والا کاشف عرف ڈیویڈ دبئی میں بھی حماد صدیقی کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا۔ ملزم نے چنچی پرمٹ حاصل کرنے پر بھی کئی افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ملزم کو دبئی میں قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی پورٹ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 479548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479548/اسلام-آباد-ایئرپورٹ-سے-50-افراد-کے-قتل-میں-ملوث-ایم-کیو-کا-ٹارگٹ-کلر-کاشف-ڈیوڈ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org