0
Friday 14 Aug 2015 02:03

پاکستان کی افغانستان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان کی افغانستان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کے روز افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی جس کی دوران انہوں نے افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ذرائع کے مطابق، بات چیت کے دوران پاکستان نے افغان حکام کو یقین دہانی کروائی کہ کابل میں حملے پاکستان سے منسلک کرنے سے متعلق اگر کوئی شواہد ملے تو افغانستان کے ساتھ ان کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز حالیہ افغان الزامات پر اندرونی انکوائری کررہی ہیں تاہم پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ کابل کی جانب سے اسلام آباد پر حملوں پر اکسانے یا اسپانسر کرنے کے الزامات افسوسناک تھے۔ افغان وفد کی قیادت افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں نگراں وزیر دفاع معصوم ستانکزئی اور افغانستان کی صف اول کے حساس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیئے اور بد اعتمادی پیدا کرنے والے عناصر سے دور رہنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 479781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش