0
Friday 14 Aug 2015 06:02
ایران ایٹمی معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن کیلئے انتہائی اہم ہے

معاشی طور پر مضبوط ایران کے خوف سے سعودی عرب اور اسرائیل ایک صفحہ پر ہیں، پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق

معاشی طور پر مضبوط ایران کے خوف سے سعودی عرب اور اسرائیل ایک صفحہ پر ہیں، پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق
اسلام ٹائمز۔ امریکہ سے آئی ایک پروفیسر نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے کو علاقائی سطح پر ملنے والے ایک موقع کے طور پر دیکھے۔ امریکی ریاست الینوائے کے مونموتھ کالج کی پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق نے جمعرات کو ایس ڈی پی آئی میں منعقدہ "ایران ایٹمی معاہدہ اور امریکہ کی داخلی سیاست" پر اپنے لیکچر میں کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل اور امریکی ری پبلکن پارٹی کی اپوزیشن کے باوجود یہ معاہدہ ناگزیر تھا، ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ سعودی عرب پر اتنا انحصار نہیں کرتا جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح علاقائی سیاست کے حوالے سے اسرائیل اور سعودی عرب ایک ہی صفحہ پر ہیں۔ اس لئے نہیں کہ دونوں کو ایٹمی ایران کا خوف ہے بلکہ اس لئے کہ دونوں ملک معاشی طور پر مضبوط ایران سے خوف زدہ ہیں۔ ڈاکٹر فرحت کے مطابق ایران ایٹمی معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن کیلئے انتہائی اہم ہے اور پاکستان کا مفاد سعودی-ایران تناؤ کو کم رکھنے میں مدد کرنے میں ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر فرحت کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ بش دور میں امریکی طاقت کی یک طرفہ پروجیکشن کے نظریئے کے خاتمہ کا سبب بن سکتا ہے۔ عراق جنگ کو ایک غلطی قرار دینے والی ڈاکٹر فرحت نے داعش کے ابھرنے کو مشرق وسطٰی میں ایسی ہی غلطیوں کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بش کی ری پبلکن انتظامیہ کے برعکس اوباما انتظامیہ مختلف ثقافتوں اور مذاہب میں اختلاف کو سمجھتی اور قدر کرتی ہے۔ ڈاکٹر فرحت کے مطابق اوباما انتظامیہ سمجھتی ہے کہ ایران کو عالمی برادری میں شامل کیا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 479811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش