QR CodeQR Code

سوچنا ہوگا کہ آزادی تمام پاکستانیوں کیلئے ہے یا صرف اسلحہ اور پیسے والوں کیلئے، ریحام خان

14 Aug 2015 13:30

اسلام ٹائمز: کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ عمران خان نے کہا کہ آج ہر پاکستانی آزاد فضاء میں سانس لے رہا ہے، لیکن کیا قصور کے بچے اور آئی ڈی پیز جشن آزادی منا رہے ہونگے، قصور واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ترجمان نہیں، عمران خان کی شریک حیات ہوں، یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں کو پاکستان میں جگہ دی، آج کے دن ہمیں آزادی کے مفہوم کو یاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ تمام پاکستانیوں کیلئے آزادی ہے، یا آزادی صرف اسلحہ رکھنے اور پیسے والے لوگوں کے لئے ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ آج ہر پاکستانی آزاد فضاء میں سانس لے رہا ہے، لیکن کیا قصور کے بچے اور آئی ڈی پیز جشن آزادی منا رہے ہونگے، قصور واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، قصور واقعے کو مثال نہ بنانے کے نقصانات ہیں، اگر کوئی ظلم برداشت کرتا ہے، تو ظلم ہوتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو برابر کی آزادی ملنی چاہیے، سب کیلئے تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 479813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479813/سوچنا-ہوگا-کہ-ا-زادی-تمام-پاکستانیوں-کیلئے-ہے-یا-صرف-اسلحہ-اور-پیسے-والوں-ریحام-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org