0
Friday 14 Aug 2015 15:45

بلوچستان میں 400 فراری کمانڈرز، ڈی آئی خان میں 2 طالبان کمانڈرز نے ہتھیار ڈالدیئے

بلوچستان میں 400 فراری کمانڈرز، ڈی آئی خان میں 2 طالبان کمانڈرز نے ہتھیار ڈالدیئے
اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں مسلح گروہوں سے تعلق رکھنے والے کمانڈرز نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پولیس لائن کوئٹہ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کماںڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ تھے۔ تقریب میں بلوچستان کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں کئی سالوں سے بلوچ مسلح تنظمیوں کا حصہ رہنے والے کالعدم تنظیموں کے  400 کمانڈروں نے ہھتیار ڈال دئیے۔ ہتھیار ڈالنے والوں کو سکول کے بچوں نے قومی پرچم اور پھول پیش کئے۔ پرامن بلوچستان پروگرام کے تحت ان افراد کو 5، 10 اور 15 لاکھ روپے تک دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹیینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا، بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اس ترقی میں ہمارے شہدا کی خدمات کا بڑا حصہ ہے۔ ہتھیار پھینک کر جو افراد قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں، وہ یہ ذہن میں رکھیں کہ پاکستانی قوم اس پرچم کی حرمت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طالبان کمانڈرز فضل الرحمن اور علاﺅالدین نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 479816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش