QR CodeQR Code

بلوچستان اسمبلی، ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تحریک التواء بحث کیلئے منظور

14 Aug 2015 21:29

اسلام ٹائمز: اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کی رکن بلوچستان اسمبلی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے تاجروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا، جس کے بلاواسطہ منفی اثرات عوام پر پڑنا فطری عمل ہے۔ جسکے باعث تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔ آئے روز انکی جانب سے ہڑتالیں کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف جمعیت علماء اسلام کی رکن حسن بانو رخشانی کی تحریک التواء کو بحث کیلئے منظور کرلیا۔ جس پر 15 اگست کو بحث کی جائے گی۔ تحریک التواء پیش کرتے ہوئے حسن بانو رخشانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے تاجروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا۔ جس کے بلاواسطہ منفی اثرات عوام پر پڑنا فطری عمل ہے۔ جسکے باعث تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔ آئے روز انکی جانب سے ہڑتالیں کی جا رہی ہیں۔ جس سے عام شہری کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت اس حوالے سے غیر سنجیدہ ہے۔اس لئے اہم نوعیت کے مسئلے پر اسمبلی میں بحث کرائی جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تاجر برادری کی باتیں سن کر مشترکہ فیصلہ کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 479870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479870/بلوچستان-اسمبلی-ود-ہولڈنگ-ٹیکس-کیخلاف-تحریک-التواء-بحث-کیلئے-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org