0
Friday 14 Aug 2015 22:14

گوجرانوالہ اور پشاور میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام، دہشتگرد گرفتار

گوجرانوالہ اور پشاور میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام، دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں پشاور کے علاقے پختہ غلام میں کاروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے سپیشل آپریشن یونٹ نے دو خودکش جیکٹس، 30 دستی بم، اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور مذکورہ دہشت گرد خیبر ایجنسی میں سکولوں کو دھماکوں سے اڑانے اور ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ جشن آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، تاہم گرفتاری سے یہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 479881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش