QR CodeQR Code

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

15 Aug 2015 09:05

اسلام ٹائمز: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے اور کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جب کہ بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس تعینات ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کی سربراہی میں خواتین نے نہ صرف پاکستانی پرچم لہرائے بلکہ نظریہ پاکستان کو ہی بقائے پاکستان قرار دیا جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو کے باوجود سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 479908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479908/بھارت-کے-یوم-آزادی-موقع-پر-مقبوضہ-کشمیر-میں-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org